پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ڈسٹرکٹ زکوۃ افسران کے رزلٹ کا اعلان کردیا

  پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ڈسٹرکٹ زکوۃ افسران کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک کمیشن نے تحری امتحان میں کامیاب 5 خواتین جبکہ اوپن میرٹ کے 5 کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا۔ اوپن میرٹ پر ثاقب اللہ خان، سمیع اللہ، محسن حنیف، علی وقار اور نعیم اللہ کامیاب  قرار دیئے گئے، جبکہ وومن کوٹہ پر نیلم نزیر، ابیہہ امجد، عروج نوید، حناء عزیز اور اقراء مہوش کامیاب ہوئیں۔

17 ویں گریڈ کی اسامی پر 10 امیدواروں تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیئے گئے۔پبلک سروس کمیشن انٹرویوز کے بعد  2 افراد کی فائنل سلیکشن کرے گا۔

سیکٹری پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحان کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *